Skip to content
Lyric
Dive
Public playlists
My playlists
Search
Sign in
Hamarae Dil Se Mat Khelo
Mehdi Hassan
Popularity · Low
+
🇵🇰 Urdu · Original
0
0
YouTube
Searching YouTube...
Lyrics
Original
Translation
Bilingual
ہمارے دل سے مت کھیلو، کھلونا ٹوٹ جائے گا

ذرا سی ٹھیس پہنچے گی، یہ شیشہ ٹوٹ جائے گا
ہمارے دل سے مت کھیلو، کھلونا ٹوٹ جائے گا
یہاں کے لوگ تو، دو گام چل کے چھوڑ دیتے ہیں

ذرا سی دیر میں، برسوں کے رشتے توڑ دیتے ہیں
خبر کیا تھی کہ قسمت کا، ستارہ ٹوٹ جائے گا
ہمارے دل سے مت کھیلو، کھلونا ٹوٹ جائے گا
جو ملتے ہیں، بظاہر دوست بن کر، رازداں بن کر

چھپے رہتے ہیں، ان کی آستینوں میں کئی خنجر
کھلے گی آنکھ تو سپنا، سہانا ٹوٹ جائے گا
ہمارے دل سے مت کھیلو، کھلونا ٹوٹ جائے گا
خبر کیا تھی چھپی ہے، میرے دامن میں بھی چنگاری

لگے گی آگ گلشن میں، جلے گی ساری پھلواری
گریں گی بجلیاں اتنی، نظارہ ٹوٹ جائے گا
ہمارے دل سے مت کھیلو، کھلونا ٹوٹ جائے گا
ذرا سی ٹھیس پہونچے گی، یہ شیشہ ٹوٹ جائے گا