Skip to content
Lyric
Dive
Public playlists
My playlists
Search
Sign in
Naye Mausam
Tina Sani
Popularity · Low
+
🇵🇰 Urdu · Original
0
0
YouTube
Searching YouTube...
Lyrics
Original
Translation
Bilingual
نئے موسم کھلی آنکھوں میں اپنے خواب لکھتے ہیں
نئے موسم کھلی آنکھوں میں اپنے خواب لکھتے ہیں
رگوں کے سرد سناٹے
لہو کی سرسراہٹ میں پگھلتے ہیں
نئے موسم کھلی آنکھوں میں اپنے خواب لکھتے ہیں
کہ جن کے ریشمی جسموں کے سندیسے
بدن میں خواہشوں کے بادباں کھولے
کہیں دھندلے جزیروں میں وہ روشن پھول کِھلتے ہیں
کھلی آنکھوں میں روشن پھول لہرائیں
تو ہم گھر سے نکل آئیں
کہ وہ بانہوں کی صورت کھینچ لے ان کو
ترستے راستوں سے زندگی پائیں
ہری شاخیں ہمیں چھونے کو جھک آئیں
تو ہم پاگل ہوا کی سیٹیوں کا بھید بن جائیں
نئے موسم کھلی آنکھوں میں اپنے خواب لکھتے ہیں
نئے موسم کھلی آنکھوں میں اپنے خواب لکھتے ہیں