Skip to content
Lyric
Dive
Public playlists
My playlists
Search
Sign in
Too Bewafa Sanam Hai
Mehdi Hassan
Popularity · Low
+
🇵🇰 Urdu · Original
0
0
YouTube
Searching YouTube...
Lyrics
Original
Translation
Bilingual
تُو بے وفا صنم ہے، تجھے بھول جائیں گے
تُو بے وفا صنم ہے، تجھے بھول جائیں گے
ہم تیرے شہر میں کبھی واپس نہ آئیں گے
تُو بے وفا صنم ہے...
گالوں پہ تیرے زلف سدا جھومتی رہے
گالوں پہ تیرے زلف سدا جھومتی رہے
تجھ کو گلے لگائے صبا چومتی رہے
محرومیوں کو ہم تو گلے سے لگائیں گے
ہم تیرے شہر میں کبھی واپس نہ آئیں گے
تُو بے وفا صنم ہے...
ہم کو خزائیں راس ہیں، ہم ہیں خزاں کو راس
ہم کو خزائیں راس ہیں، ہم ہیں خزاں کو راس
کہہ دے کوئی بہار سے آئے نہ میرے پاس
آئی اگر بہار تو دامن بچائیں گے
ہم تیرے شہر میں کبھی واپس نہ آئیں گے
تُو بے وفا صنم ہے...
چھایا ہے ہر سو گھور اندھیرا تو کیا ہے غم
چھایا ہے ہر سو گھور اندھیرا تو کیا ہے غم
زخموں سے بھیک مانگ لیں گے روشنی کی ہم
اور اپنی آرزوؤں کی مخفل سجائیں گے
ہم تیرے شہر میں کبھی واپس نہ آئیں گے
تُو بے وفا صنم ہے، تجھے بھول جائیں گے
تُو بے وفا صنم ہے...