Skip to content
Lyric
Dive
Public playlists
My playlists
Search
Sign in
Afreen Afreen
Rahat Fateh Ali Khan; Momina Mustehsan
Popularity · Moderate
+
🇵🇰 Urdu · Original
0
0
Listen
YouTube
1
2
3
0:00 / 0:00
Loading YouTube player...
Lyrics offset
Synced
Lyrics
Original
Translation
Bilingual
ایسا دیکھا نہیں خوبصورت کوئی
جسم جیسے اجنتا کی مورت کوئی
جسم جیسے نگاہوں پہ جادو کوئی
جسم نغمہ کوئی، جسم خوشبو کوئی
جسم جیسے مہکتی ہوئی چاندنی
جسم جیسے مچلتی ہوئی راگنی
جسم جیسے کہ کھلتا ہوا اک چمن
جسم جیسے کہ سورج کی پہلی کرن
جسم ترشا ہوا، دلکش و دلنشیں
صندلیں، صندلیں، مرمریں، مرمریں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
آفریں، آفریں، آفریں، آفریں
تو بھی دیکھے اگر تو کہے، ہمنشیں
آفریں، آفریں، آفریں، آفریں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
جانے کیسے باندھے تو نے اکھیوں کے ڈور
من میرا کھنچا چلا آیا تیری اور
میرے چہرے کی صبح زلفوں کی شام
میرا سب کچھ ہے پیا اب سے تیرے نام
نظروں نے تیری چھوا
تو ہے یہ جادو ہوا
ہونے لگی ہوں میں حسیں
آفریں، آفریں، آفریں
آفریں، آفریں، آفریں
آفریں، آفریں، آفریں
آفریں، آفریں، آفریں
چہرہ اک پھول کی طرح شاداب ہے
چہرہ اس کا ہے یا کوئی مہتاب ہے؟
چہرہ جیسے غزل، چہرہ جان غزل
چہرہ جیسے کلی، چہرہ جیسے کنول
چہرہ جیسے تصور بھی، تصویر بھی
چہرہ اک خواب بھی، چہرہ تعبیر بھی
چہرہ کوئی الف لیلوی داستاں
چہرہ اک پل یقیں، چہرہ اک پل گماں
چہرہ جیسا کہ چہرہ کہیں بھی نہیں
ماہ رو، ماہ رو، مہ جبیں، مہ جبیں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
آفریں، آفریں، آفریں، آفریں
تو بھی دیکھے اگر تو کہے، ہمنشیں
آفریں، آفریں، آفریں، آفریں
حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں
(آفریں، آفریں، آفریں)
(آفریں، آفریں، آفریں)
(آفریں، آفریں، آفریں)
(آفریں، آفریں، آفریں)
(آفریں، آفریں، آفریں)
(آفریں، آفریں، آفریں)
(آفریں، آفریں، آفریں)
(آفریں، آفریں، آفریں)