Skip to content
Lyric
Dive
Public playlists
My playlists
Search
Sign in
Ab Ke Hum Bichhre To
Mehdi Hassan
Popularity · Moderate
+
🇵🇰 Urdu · Original
0
0
Listen
YouTube
1
2
3
0:00 / 0:00
Loading YouTube player...
Lyrics offset
Synced
Lyrics
Original
Translation
Bilingual
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید...
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید...
تو خدا ہے نہ میرا عشق فرشتوں جیسا
تو خدا ہے نہ میرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں انساں ہیں، تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں؟
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید...
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لو
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لو
نشہ بڑھتا ہے، شرابیں جو شرابوں میں ملیں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید...
اب نہ وہ میں ہوں، نہ تو ہے، نہ وہ ماضی ہے فرازؔ
اب نہ وہ میں ہوں، نہ تو ہے، نہ وہ ماضی ہے فرازؔ
جیسے دو سائے تمنا کے سرابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
اب کے ہم بچھڑے تو شاید...