Skip to content
Lyric
Dive
Public playlists
My playlists
Search
Sign in
Is Karam Ka Karoon
Milad Raza Qadri
Popularity · Low
+
🇵🇰 Urdu · Original
0
0
YouTube
Searching YouTube...
Lyrics
Original
Translation
Bilingual
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
جو کرم مجھ پہ میرے نبیصلى الله عليه وسلم کر دیا
میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں
مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
ذکر سرکار کی ہیں بڑی برکتیں
ذکر سرکار کی ہیں بڑی برکتیں
مل گئیں راحتیں، عظمتیں، رفعتیں
مل گئیں راحتیں، عظمتیں، رفعتیں
میں گنگار تھا بے عمل تھا مگر
میں گنگار تھا بے عمل تھا مگر
مصطفیصلى الله عليه وسلم نے مجھے جنتی کر دیا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبیصلى الله عليه وسلم کی عطا
لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبیصلى الله عليه وسلم کی عطا
دوستو اور مانگوں میں مولا سے کیا
دوستو اور مانگوں میں مولا سے کیا
کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے
کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے
اپنے محبوب کا امتی کردیا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
جو در مصطفی کے گدا ہو گئے
جو در مصطفی کے گدا ہو گئے
دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گئے
دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گئے
ایسی چشم کرم کی ہے سرکار نے
ایسی چشم کرم کی ہے سرکار نے
دونوں عالم میں ان کو غنی کردیا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
جو بھی آیا ہے محفل میں سرکار کی
جو بھی آیا ہے محفل میں سرکار کی
حاضری مل گئی ان کو دربار کی
حاضری مل گئی ان کو دربار کی
کوئی صدیق، فاروق، عثمان ہوا
کوئی صدیق، فاروق، عثمان ہوا
اور کسی کو نبیصلى الله عليه وسلم نے علی کر دیا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
کوئی مایوس لوٹا نہ دربار سے
کوئی مایوس لوٹا نہ دربار سے
جو بھی مانگا ملا میری سرکار سے
جو بھی مانگا ملا میری سرکار سے
صدقے جاوں نیازی میں لج پال کے
صدقے جاوں نیازی میں لج پال کے
ہر گدا کو سخی نے سخی کر دیا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا