Skip to content

Khudi Ka Sirr-e-Niha

Sanam Marvi • Shafqat Amanat Ali
Popularity · Low

YouTube

Searching YouTube...

Lyrics

خودی کا سرِ نہاں لا الہٰ الا اللہ خودی کا سرِ نہاں لا الہٰ الا اللہ خودی ہے تیغِ فساں لا الہٰ الا اللہ یہ دَور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لا الہٰ الا اللہ کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودا فریبِ سودوزیاں لا الہٰ الا اللہ یہ مال و دولت دنیا یہ رشتہ و پیوند بُتانِ وَہم و گماں لا الہٰ الا اللہ خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زناری نہ ہے زماں نہ مکاں لا الہٰ الا اللہ یہ نغمہ فصلِ گل ولالہ کا نہیں پابند بہار ہو کہ خزاں لا الہٰ الا اللہ اگرچہ بُت ہیں جماعت کی آستینوں میں مجھے ہے حکم اذاں لا الہٰ الا اللہ