Skip to content
Lyric
Dive
Public playlists
My playlists
Search
Sign in
Juz Tere Koi Bhi Din Raat Na Jaane
Ghulam Ali
Popularity · Low
+
🇵🇰 Urdu · Original
0
0
Listen
YouTube
1
2
3
0:00 / 0:00
Loading YouTube player...
Lyrics offset
Synced
Lyrics
Original
Translation
Bilingual
جز تیرے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے
جز تیرے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے
تُو کہاں ہے مگر، اے دوست پرانے میرے؟
جز تیرے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے
شمع کی لو تھی کہ وہ تُو تھا، مگر ہجر کی رات
شمع کی لو تھی کہ وہ تُو تھا، مگر ہجر کی رات
دیر تک روتا رہا کوئی سرہانے میرے
دیر تک روتا رہا کوئی سرہانے میرے
تُو کہاں ہے؟
تُو کہاں ہے؟
تُو کہاں ہے مگر، اے دوست پرانے میرے؟
جز تیرے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے
تُو بھی خوشبو ہے مگر میرا تجسس بے کار
تُو بھی خوشبو ہے مگر میرا تجسس بے کار
برگِ آوارہ کی مانند ٹھکانے میرے
تُو کہاں ہے؟
تُو کہاں ہے؟
تُو کہاں ہے؟
تُو کہاں ہے، ہے؟
تُو کہاں ہے مگر، اے دوست پرانے میرے؟
جز تیرے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے
خلق کی بے خبری ہے کہ میری رسوائی
خلق کی بے خبری ہے کہ میری رسوائی
لوگ مجھ کو ہی سناتے ہیں فسانے میرے
لوگ مجھ کو ہی سناتے ہیں فسانے میرے
تُو کہاں ہے؟
تُو کہاں ہے؟
تُو کہاں ہے مگر، اے دوست پرانے میرے؟
جز تیرے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے
آج اک اور برس بیت گیا اُس کے بغیر
آج اک اور برس بیت گیا...
آج اک اور برس بیت گیا اُس کے بغیر
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
تُو کہاں ہے مگر، اے دوست پرانے میرے؟
جز تیرے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے
چارہ گر یوں تو بہت ہیں مگر، اے جانِ فرازؔ
چارہ گر یوں تو بہت ہیں مگر، اے جانِ فرازؔ
جز تیرے کوئی بھی حالات نہ جانے میرے
تُو کہاں ہے؟
تُو کہاں، کہاں، کہاں، کہاں ہے؟
تُو کہاں ہے مگر، اے دوست پرانے میرے؟
جز تیرے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے