Skip to content
Lyric
Dive
Public playlists
My playlists
Search
Sign in
Dil Ki Dunya Men
Noor Jehan
Popularity · Low
+
🇵🇰 Urdu · Original
0
0
YouTube
Searching YouTube...
Lyrics
Original
Translation
Bilingual
دل کی دنیا میں کوئی ہم سا بھی سودائی نہ ہو
دل کی دنیا میں کوئی ہم سا بھی سودائی نہ ہو
چاک دامن بن کے بھی چاہیں کہ رسوائی نہ ہو
دل کی دنیا میں کوئی...
اُس کی تصویریں دکھائی دیں ہمیں ہر سانس میں
اُس کی تصویریں دکھائی دیں ہمیں ہر سانس میں
زندگی اُس کا سراپا اوڑھ کر آئی نہ ہو
دل کی دنیا میں کوئی...
جب مقدر بٹ رہا تھا، عشق نے آواز دی
جب مقدر بٹ رہا تھا، عشق نے آواز دی
مجھ کو دے دو ایسی آنکھیں جن میں بینائی نہ ہو
دل کی دنیا میں کوئی...
اے خیالِ یار، اُس دنیا میں پہنچا دے ہمیں
اے خیالِ یار، اُس دنیا میں پہنچا دے ہمیں
جس میں تنہا رہ کے بھی احساسِ تنہائی نہ ہو
دل کی دنیا میں کوئی...
بج اٹھی ہیں گھنٹیوں سی ناگہاں دل میں، قتیلؔ
بج اٹھی ہیں گھنٹیوں سی ناگہاں دل میں، قتیلؔ
اُس نے بھولے سے کہیں میری غزل گائی نہ ہو
دل کی دنیا میں کوئی ہم سا بھی سودائی نہ ہو
چاک دامن بن کے بھی چاہیں کہ رسوائی نہ ہو
دل کی دنیا میں کوئی...