Skip to content
Lyric
Dive
Public playlists
My playlists
Search
Sign in
Lutf Wo Ishq Mein
Noor Jehan
Popularity · Low
+
🇵🇰 Urdu · Original
0
0
Listen
YouTube
1
2
3
0:00 / 0:00
Loading YouTube player...
Lyrics offset
Synced
Lyrics
Original
Translation
Bilingual
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...
مسکراتے ہوئے وہ مجمعِ اغیار کے ساتھ
مسکراتے ہوئے وہ مجمعِ اغیار کے ساتھ
مسکراتے ہوئے وہ مجمعِ اغیار کے ساتھ
آج یوں بزم میں آئے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...
اِنھیں قدموں نے تمھارے، اِنھیں قدموں کی قسم
اِنھیں قدموں نے تمھارے، اِنھیں قدموں کی قسم
اِنھیں قدموں نے تمھارے، اِنھیں قدموں کی قسم
خاک میں اِتنے ملائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...
تم نہیں جانتے اب تک یہ تمھارے انداز
تم نہیں جانتے اب تک یہ تمھارے انداز
تم نہیں جانتے اب تک یہ تمھارے انداز
وہ میرے دل میں سمائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...
داغِ وارفتہ کو ہم آج تیرے کوچے سے
داغِ وارفتہ کو ہم آج تیرے کوچے سے
داغِ وارفتہ کو ہم آج تیرے کوچے سے
اِس طرح کھینچ کے لائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے، جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...