Skip to content

Soz-E-Gham De Ke Mujhe

Popularity · Low

YouTube

Searching YouTube...

Lyrics

سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا جا تجھے کشکمکش دہر سے آزاد کیا اس کا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دل برباد اس کا غم ہے کہ بہت دیر میں برباد کیا جا تجھے کشکمکش دہر سے آزاد کیا سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا اتنا مانوس ہوں فطرت سے کلی جب چٹکی جھک کے میں نے یہ کہا مجھ سے کچھ ارشاد کیا جا تجھے کشمکش دہر سے آزاد کیا سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا مجھ کو تو ہوش نہیں تم کو خبر ہو شاید لوگ کہتے ہیں کہ تم نے مجھے برباد کیا جا تجھے کشکمکش دہر سے آزاد کیا سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا جا تجھے کشکمکش دہر سے آزاد کیا سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا