Skip to content
Lyric
Dive
Public playlists
My playlists
Search
Sign in
Tu hai kahan
AUR - Topic
Popularity · Low
+
🇵🇰 Urdu · Original
0
0
YouTube
Searching YouTube...
Lyrics
Original
Translation
Bilingual
(You belong right in this moment)
(I'm falling fast)
(My heart you just stole it)
(Don't bother asking)
(Everything is right with me)
(As long as you stay with me)
کہ جب میں حد سے آگے بڑھ گیا تھا عاشقی میں
یعنی زندگی کو لے رہا مذاق ہی میں
پھر مذاق ہی میں مل گیا سب خاک ہی میں
چھو کر آیا منزلیں تو تنہا تھا میں واپسی میں
جیسے پھول توڑے ہوں گے تم نے جھولی بھر کے
میں وہ پھول جو کہ رہ گیا تھا شاخ ہی میں
جیسے خواب ہی میں خواب گاہیں آنکھ ہی میں
پل سے پل میں کیا ہوا، تم رہ گئے بس یاد ہی میں
اک سوال مچلتا ہے میرے دل میں کبھی
تجھے میں بھول جاؤں یا تجھے میں یاد کروں
تجھ ہی کو سوچ کے لکھتا ہوں جو بھی لکھتا ہوں
اب لکھ رہا ہوں تو پھر کیوں نہ اک سوال کروں
میں اس سوال سے غم کو بدل دوں خوشیوں میں
پر ان بے جان سی خوشیوں سے کیا کمال کروں
پر اب سوال بھی کمال، تو سنبھال لے فی الحال
یہ زوال بچھا جال، کیا میں چال چلوں
چال چل تو اپنی، میں تجھے پہچان لوں گا
میں اپنی محفلوں میں صرف تیرا ہی نام لوں گا
تجھے پسند ہے دھیما لہجہ اور بس خاموشیاں
میں تیری خاطر اپنی خود کی سانسیں تھام لوں گا
کیا تیرے سارے آنسو میرے ہو سکتے ہیں؟
ایسا ہے تو تیری خاطر ہم بھی رو سکتے ہیں
میرے خاطر میرے رونے پر اب تم بس ہنس دینا
ایک بار تیری مسکراہٹ کے پیچھے ہم سب کچھ کھو سکتے ہیں
کیا میری محبتوں کا کوئی حساب نہیں ہے؟
کیوں تیری آنکھوں میں میرے لیے کوئی خواب نہیں ہے؟
تجھے کیا ہی کروں غم زدہ، اب جانے دے
کہ تیرے پاس میرے پیار کا جواب نہیں ہے
کتنی مدتیں ہوئیں ہیں، تم نے خط کیوں نہیں بھیجا؟
گا لیتا ہوں تیرے لیے، موسیقی نہیں ہے پیشہ
آنے کی خبر ہی نہیں تیرے اب
اب کیا موسموں سے پوچھوں تیرے آنے کا اندیشہ؟
آنکھوں میں آنسو نہیں ہے
کہاں ہے تو، کہاں تو نہیں ہے
دل کو یہ اب جاننا ہی نہیں، بس تم چلے آؤ
تو ہے کہاں؟
خوابوں کے اس شہر میں میرا دل تجھے ڈھونڈتا، ڈھونڈتا
عرصہ ہوا
تجھ کو دیکھا نہیں، تو نہ جانے کہاں چھپ گیا، چھپ گیا
آؤ پھر سے ہم چلیں
تھام لو یہ ہاتھ، کر دو کم یہ فاصلے
نہ پتا ہو منزلوں کا، نہ ہو راستے
تو ہو، میں ہوں، بیٹھے دونوں پھر ہم تاروں کے تلے
نہ صبح ہو پھر، نہ ہی دن ڈھلے
کچھ نہ کہہ سکیں، کچھ نہ سن سکیں
باتیں ساری وہ دل میں ہی رہیں
تم کو کیا پتہ ہے، کیا ہو تم میرے لیے
کہکشاں ہو تم
کہانیوں کی پریوں کی طرح ہو تم
مجھ میں آ سکے نہ کوئی اس طرح ہو تم
ہو یقین تم میرا یا پھر گماں ہو تم
آشیاں ہو تم
میں بھٹکا سا مسافر اور مکاں ہو تم
میری منزلوں کا ایک ہی راستہ ہو تم
ڈھونڈتا ہے دل تجھے، بتا، کہاں ہو تم؟
ہو جہاں کہیں بھی
آؤ پاس تاکہ آنسو میرے تھم سکیں
یاد آ رہے ہو تم مجھے اب ہر لمحے
ایسی زندگی کا کیا
جو تم زندگی میں ہو کے میری زندگی نہ بن سکے
سوچتا رہوں یا بھول جاؤں اب تمہیں؟
تم مل ہی نہ سکو گے تو پھر کیسے چاہوں اب تمہیں
تیرے سارے خواب پل میں جوڑ دیں گے
جس میں تو ہی نہ بسے گا، پھر وہ دل ہی توڑ دیں گے
چھوڑ دیں گے وہ شہر کہ جس میں تم نہ ہو گے
ٹوٹ جائیں گے مکاں وہ سارے حسرتوں کے
گزرے پل جو ساتھ تیرے، وہ پل ہیں بس سکون کے
مل لو اب تم اس طرح سے کہ پھر نہیں ملو گے
تو ہی تھا ساتھ میں میرے
کیسے میں جیوں گا اکیلا
تارے گن گن کے ہو گئی ہے صبح
تو ہے کہاں؟
خوابوں کے اس شہر میں میرا دل تجھے ڈھونڈتا، ڈھونڈتا
عرصہ ہوا
تجھ کو دیکھا نہیں، تو نہ جانے کہاں چھپ گیا، چھپ گیا
(You belong right in this moment)
(I'm falling fast)
(My heart you just stole it)
(Don't bother asking)
(Everything is right with me)
(As long as you stay with me)